بھٹکل:12/ جنوری (ایس اؤنیوز)شری آدی چنچنگری ایجوکیشن ٹرسٹ اور اترکنڑا ضلع کنڑا ساہتیہ پریشد کے اشتراک سے کمٹہ کے مرجان کی بی جی ایس سنٹرل اسکول میں منعقدہ ضلع سطح کے ادب اطفال پروگرام میں مرڈیشور کی بینا وئیدیا اسکول کی طالبات نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ پیش کیا ہے۔
دھنیا شری نائک مشاعرے میں اول ، برجستہ نظم گوئی میں دوم، انکیتاہیگڈے تقریری مقابلےمیں دوم مقام حاصل کرتے ہوئے ریاستی سطح کے لئے منتخب ہوئی ہیں۔ کاویا پنڈت مضمون نویسی مقابلہ میں سوم مقام حاصل کی ہے۔ مقابلے میں جیت حاصل کردہ طالبات کو بینا تعلیمی ادارے کے صدر منکال وئیدیا ، انتظامیہ ڈائرکٹر پشپ لتا، اساتذہ اور دیگر ذمہ داروں نے مبارکبادی پیش کی ہے۔